گورننس

Company News

ڈائریکٹرز پروفائل

مسماۃ نصرت شمیم

مسماۃ نصرت شمیم کے طور پر ۲۰۰۱ سے حسین شوگر ملز لمیٹڈ کی قیادت کر رہی ہیں۔ انہوں نے بہت سی دیگر کمپنیوں میں ڈائریکٹر کے طور پر مثبت کردار ادا کئے ہیں۔ وہ پیشہ ورافراد کی ایک ٹیم کے ساتھ پیش قدمی کی منصوبہ بندی، سخت محنت اور کاروباری آزادی پر یقین رکھنے والی خاتون ہیں۔

وہ ۲۰۰۳ میں قائم ہونے والے HSM ایجوکیشن ٹرسٹ اور HSM ہیلتھ کئیر ٹرسٹ کی چئیرپرسن بھی ہیں۔ دونوں ٹرسٹ علاقے کے غریبوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کررہےہیں۔ مذکورہ بالاٹرسٹ کے علاوہ، مسماۃ نصرت شمیم غریب اور ضرورت مند لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے عظیم مقصد کے لئے دیگر فلاحی منصوبوں غیر منافع بخش غیر سرکاری تنظیموں کی ایک بڑی تعداد کی مدد چلارہی ہیں۔

جناب احمد علی طارق

جناب احمد علی طارق حسین شوگرملز لمیٹڈ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین ہیں۔ انہیں ۲۰۰۹ میں کمپنی کے بورڈ پر لے جایا گیا۔ وہ لاہور امریکن سکول لاہور کے سابق طالب علم ہیں اور لمز سے گریجوایشن کر رہے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمیٹ اکاؤنٹنٹس پاکستان (ICMAP) سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ہیومن ریسورس رینمریشن (HR&R) کے بورڈ کی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ وہ بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

جناب توفیق احمد خان

جناب توفیق احمد خان میاں شہزاد اسلم کی جگہ نومبر ۲۰۱۵ میں ڈائریکٹر کے طور پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوئے۔ جناب توفیق ایک نوجوان توانا شخص ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ سے کاروباری ڈگری حاصل کی۔ صنعت میں قائدانہ حیثیت لینے کے لئے جناب توفیق کی تعلیم و تربیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کے PICG زیر اہتمام ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام میں بھی شرکت کی۔ وہ کمپنی کی آڈٹ کمیٹی کے چئیرمین اور بورڈ کی کمیٹی HR&R کے رکن ہیں۔

جناب علی اشفاق

جناب علی اشفاق میاں عامر نسیم کی جگہ نومبر ۲۰۱۵ میں ایک ڈائریکٹر کے طور پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوئے۔ وہ امریکہ سے لاءگریجویٹ اور معروف قانونی مشیر ہیں۔ وہ وکلاء کی ایک مشہور فرم کے سینئرپارٹنر ہیں۔ وہ کمپنی کی آڈٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

جناب محمد شمس امین

جناب شمس امین نے لاہور سکول آف اکنامکس سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ۲۰۱۱ء میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کی۔ کمپنی کے معملات میں ان کی گہری دلچسپی ہے۔ وہ لاہور یونیورسٹی سے سندیافتہ ڈائریکٹر ہیں۔

جناب مصطفیٰ علی طارق

جناب مصطفیٰ علی طارق نے ۲۴ دسمبر ۲۰۱۲ کو بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔ اب وہ حسین شوگرملزلمیٹڈ کے بورڈ پر ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں۔ وہ ہیومن ریسورس رینمریشن (HR&R) کے بورڈ کی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ وہ لاہور امریکن سکول کے سابق طالب علم ہیں۔

جناب وسیم سلیم (سی ای او)

جناب وسیم سلیم کمپنی کے چپیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا ہے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس پاکستان اور پاکستان میں انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بہت سے سینئر ایگزیکٹو منیجمنٹ کورسز میں بھی شرکت کی ہے۔ وہ بینکاری اور چینی کی صنعت کی تر قی میں سینئر انتظامی سطح پر تیس سال سے زیادہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ حسین شوگر ملز لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل، انہوں نے اور اشرف شوگر ملز لمیٹڈ کے ساتھ کام کیا ہے۔

جناب محمد افتخار

جناب محمد افتخار احمد نے جناب اسد شیخ کی جگہ فروری میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وہ تکنیکی اور آپریشنل انتظامات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کارپوریٹ گورننس کے ضابطہءاخلاق کی ضرورت کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان (آئی سی اے پی) کے زیر اہتمام ڈائریکٹرزٹرینیگ پروگرام میں بھی شرکت کی ہوئی ہے۔


Company Profile

کمپنی پروفائل

You can see brief History of Husein Sugar Mills limited, get knowledge about our founder members and their efforts, can see the information about our senior staff

مزید جانیئے

Investor Information

سرمایہ کاروں کے لئے معلومات

You can see all the information related to Investors , Share-Holders and Other Interested concerns.

مزید جانیئے

Investor Relations

رابطہ کار

جناب خالد محمود
کمپنی سیکریٹری
A-30 E/1 ، پرانا ایف سی سی گلبرگ ۳، لاہور
فون : 35762089-042 - 35762090-042
فیکس : 35712680-042
سی میل : info@huseinsugarmills.com